Friday, June 11, 2021

پتا ہے اذیت کیا ہے؟ ‏

پتا ہے اذیت کیا ہے؟ 
چلیں اذیت کی ایک حد بتاتا ہوں. 
جب آپ کو کسی سے محبت ہوجائے اور آپ اُس کے پوری طرح سے عادی ہوجائیں اور پھر اُس سے آپکو کنارہ کرنا پڑے ، رابطہ ختم کرنے کی وجہ کوئی بھی ہو ،دل کے لیے وہ معنیٰ نہیں رکھتی دل تو صرف اپنے من پسند شخص کو چاہتا ہے کسی بھی صورت اُس شخص کے قریب رہنا چاہتا ہے جس سے آپ محبت کرتے ہیں. اور وہی شخص آپ سے دور ہو اُس شخص کو دن رات اپنے رب سے گڑگڑا کر دعاؤں میں مانگتے ہیں اور پھر بھی وہ شخص آپ سے دور ہو اس سے بڑی کوئی اذیت نہیں ہوتی، آپ کسی شخص کے اتنے عادی ہو جائیں کہ اُس کو ہر روز سننا جیسے آپ پر واجب ہو اور پھر اُسی کی آواز آپ کے کانوں سے چھین لی جائے ، اُس شخص کو دیکھنے کا حق آپکی آنکھوں سے واپس لے لیا جائے تو  مجھے نہیں لگتا اس سے بڑی کوئی اذیت اور ہوگی، وہ ایک شخص جس کی خاطر ہم ہر ایک سے لاتعلقی کر بیٹھتے ہیں اور پھر اُسے آپکا کنارہ ہوجائے، جس شخص کو آپ دل کی ساری باتیں بتا کہ خود کو ریلیکس کرتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ ہم اس سے بات کرکے اچھا فیل کرتے ہیں اور وہی آپ سے دور ہوجائے تو اس سے بڑی کوئی اذیت نہیں ہو سکتی، اور سب سے زیادہ اذیت اس بات کا ڈر کہ وہ کسی اور کا ہو جائے گا آپکی آنکھوں کے سامنے اور آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کی من پسند شخص کسی اور کے حصار میں جائے تو آپکو پل پل اذیت ملتی ہے🙂💔 

 ا✍️🥀

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے