Tuesday, November 18, 2025

میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر "خاموشی" لکھ آیا ہو


میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر
"خاموشی" لکھ آیا ہوں 
وہ خاموشی 
جو ساعتوں کے پردے  میں 
زمین و آسمان کی پرتوں میں 
روح کی گہرائیوں 
غاروں اور کھائیوں میں گونجتی ہے
پہاڑوں کی بلندیاں 
اور ان دیکھی گہرائیاں 
اس کی زبان سے واقف ہیں 
خاموشی!!!
کہاں سے شروع ہوتی ہے؟
کہاں ختم؟
کب سے سلسلہ در سلسلہ 
نسل در نسل
پرت در پرت ہمارے ساتھ ہے
کب تک رہے گی؟
فہم و ادراک سے ماورا 
کئی سوال ہیں 
ان گنت زاویے ہیں 
خاموشی کا معنی اور زبان
صرف خاموشی ہے
اس لئے
پہاڑوں کی چوٹیوں پر
"خاموشی" لکھ آیا ہوں

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے