Thursday, June 17, 2021

تمھاری تصویر

آج میں نے تمھاری تصویر کو زوم کیا اور تمھاری آنکھوں کو بہت قریب لاکر ایک بوسہ دیا پھر تمھارے کانوں کو قریب لاکر منہ ہی منہ میں تین بار ان اللہ مع الصابرین پڑھ کر تمھاری سماعتوں میں پھونک دیا پھر تمھارے ہونٹوں کو قریب لاکر انگشت شہادت پیار سے پھیری اور سورہ الناس پڑھ کر پھونک دی..  پھر تمھارے چہرے کو زوم بیک کیا اور سورہ فاتحہ پڑھی پھر ساری تصویر کو پہلی حالت میں واپس لیکر آئی اور تمھارے پورے وجود پر اناللہِ وَاِنا الیہ راجعون پڑھ کر نمازِ جنازہ کی نیت کی اور پھر آمین کہہ کر وہ تصویر ڈیلیٹ کر دی… بےفکر رہو کچھ تصاویر بچا رکھی ہیں جن پر قل پڑھوانے ہیں اور سال کے سال برسی بھی منانی ہے میں تمھاری یادوں کو اب ایسے ہی مناؤں گا کیوں کہ تم نے میری زندگی کو تنہا  کر دیا ہے، اب میں ساری عمر سچے جزبوں کا ماتم مناؤں گا، ہاں تم سے جڑی ہر یاد تنہا ہو چکی ہے

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے