Thursday, June 17, 2021

میں لکھاری ہوں ‏

میں اشکوں کو لفظوں میں سینچتا ہوں ،
درد کو لکھ کر محسوس کرتا ھوں ،
اذیتیں صفحات پر رنگ دیتا ہوں ،
میں لکھاری ہوں 
منافقت کی زندہ مثال ۔۔۔۔
بھلا درد لکھ کر دور ھوتے ہیں۔۔۔ ؟
بھلا دلوں کے نوحے صفحات میں چھپ سکتے ہیں ۔۔ ؟
اذیتوں پر تو رویا جاتا ہے 
اور میں ۔۔۔۔
میری تو لبوں سے مسکراہٹ ہی جدا نہیں ھوتی 
میں تو اذیتوں کو قلم کے حوالے کرکے خود مسکرا کر انسانوں کو دھوکہ دیتا ھوں ۔۔۔۔
میں تو روح میں دردوں کی بھنبھناہٹ چھپائے اپنی تحریروں کے درد پر واہ واہ کرنے والوں کو خوش دلی سے تشکر کہتا ہوں  ۔۔۔
میں بھلا کیسے ہر دل عزیز ھوسکتا ہوں ۔۔
میں تو ایک لکھاری ہوں 
لکھاری تو منافق ھوتے ہیں ناں ۔۔۔ 🖤

♡یوسف عظیم خان♡

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے