Friday, June 11, 2021

دعائیں جیت جاتی ہیں

انسان کی دعا ہر حال میں کن کا درجہ رکھتی ہے،
بس بات ہے کہ بعض اوقات دعائیں جیت جاتی ہیں اور بعض اوقات انسان جب دعائیں جیت جاتی ہیں تو انسان کو بس وہ سب کچھ ملتا ہے جو اسے چاہیے ہو، اور جب انسان جیت جاتا ہے تو اسے وہ ملتا ہے جس کے وہ قابل ہو،
دعا ہر چیز سے بڑھ کے ہوتی ہے، ہماری خواہش سے بھی زیادہ درجے کی حامل، بس ہم انسان ایسے ہیں کہ غلام ہو کے بھی مالک سے اپنی مرضی کا نتیجہ چاہتے ہیں اور جب نتیجہ ہمارے مطابق نہ ہو تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہار گئے، بھلا کوئی ماں بھی بچے کو ہراتی ہے تو اللّٰہﷻ تو ستر ماوں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہے، اور یہ ستر تمہاری گنتی والے ستر نہیں ہے، رب کی گنتی کا تو ایک دن ایک ہزار سے اوپر ہے پھر ستر گناہ تم حساب لگانا چاہو تو بھی نہیں لگا سکتے اسی لئے تو وہ خود کو کبھی رحیم کبھی رحمان اور کبھی الودود کہتا ہے، س لیئے کیسی بھی محرومی ہو خود کو محروم مت سمجھنا بس رب کو یاد رکھنا اور دل کو تسلی دینا کہ جس سے مانگا ہے وہ رب کبھی مایوس نہیں کرے گا۔۔۔

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے