Wednesday, June 16, 2021

ایک سوال مرد کے لیے؟

ایک سوال مرد کے لیے؟

مرد کو طوائف سے عشق ہو جاتا ہے راہ چلتی باہر کی عورتوں سے ہو جاتا ہے دوسروں کی بیویوں سے ہو جاتا ہے ۔۔۔وہ جو اس کے نام پر اپنوں کو اپنے ماں جایوں کو چھوڑ بیٹھتی ہے اس سے کیوں نہیں ہوتا کیا انکے حصے میں ان کے بچے پیدا کرنا انکے گھر اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرنا ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔
 کیا اسکی کوئ ایسی اچھی بات یا ایسی عادتیں نہیں ہوتیں کہ اسکے شوہر کو اس سے عشق ہو جائے اب یہ بات کوئ نہ کرے کہ کہ وہ سج سنور کر ہی رہے گی تو ہی اس لائق لگے گی کتنے مرد ہیں جو اپنی بیوی کے لیے بھی اتنا ہی بن سنور کر رہتے ہیں جتنا شادی سے پہلے یا باہر کی عورتوں کے لیے بنتے سنورتے ہیں کبھی اپنے حلیے پر بھی نظر کرم ڈالا کیجئے ۔۔😶
اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے یا کرتے یا آپکے پاس اپنی بیوی کے لیے وقت نہیں ہے اس سے دو میٹھے بول نہیں بول سکتے تو پھرکوئ دوسرا اس تاک میں ہو گا وہ یہ کام سرِ انجام دے گا ۔۔۔تب آپکو شکایت نہیں ہونی چاہیئے 
تب بھی آپکی عزت اور غیرت کو سوئے رہنا چاہئیے ۔۔۔۔ شکریہ
✍یوسف عظیم خان 

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے