Saturday, June 19, 2021

محبت کا پیمانہ ‏

تم نے میری محبت کا 
پیمانہ جانچے بغیر ہی
الگ راستے کا انتخاب کر لیا
چلو اچھا ہی کی ،
جو مجھ کو بتا دیا،
فضائیں رخ بدلتی ہیں،
میں بھی بھول گیا تھا،
اک دن سبکو فضا (ہوا) دھوکہ ہی دیتی ہے
محبت کوئی اتنا بڑا 
رشتہ نہیں ہوا کرتا،
اور 
موجودہ وقت کی
 آنلائن محبتیں
"ہاہاہاہاہاہا "
بجا کہا تم نے ،
یہ تو اعتبار کے 
قابل ہی نہیں ہوتیں

تم ایک مخلص انسان ہو۔

اچھا کیا، جو مجھ سے
"میسج ، میسج "نہیں کھیلی

تم محبت کو ڈیجیٹل 
جزبہ ماننے لگی ہو؟

تمہاری تمام باتیں درست ٹھہریں۔۔

میری تو بس اتنی گزارش تھی؟

میں محبت کے بارے میں
 زیادہ جانتا تک نہیں،

مگر تمہارے چہرے پہ
 ہلکی سی ہنسی لانے کو،،

میں خود کو
 "سرکس کی مداری" 
بنا سکتا تھا ۔۔
تمہارے لیے اپنے آپ کو بدل لیا تھا۔۔۔۔
پر تم نے اچھا ہی کیا ہوگا،
اک دن آے گا جب تمہیں زندگی بھر تڑپاتی رہیں گی میری یادیں

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے