کہ قرآن پاک کی آیات کو مزاحیہ اور شاعرانہ پوسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے
کیونکہ اب رمضان آ رہا ہے اس دوران یہ پوسٹ بہت دیکھی جاتی ہے
اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے ہے پکوڑے نہیں
اسی طرح
میں جس کے نصیب میں ہوں وہ اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائے گا
اس طرح کی بےشمار آیات جابجا دیکھنے کو مل رہی ہیں، جس مسلمان کے دل میں اللہ کا خوف ہو گا وہ ایسی قبیح حرکت نہیں کرے گا
زیادہ تر لوگ انجانے میں ایسا کر جاتے ہے احساس تک نہیں ہوتا
زمانہ جاہلیت میں بھی اسی طرح قرآن کی آیات کا مذاق بنایا جاتا رہا۔
اس کے علاوہ روزے کے بارے میں بھی مذاق کرنے سے بچیں۔
مثلا سورج ہمیں لے کر ڈوبے گا وغیرہ وغیرہ۔
آپ خود اس فعل سے بچیں
اور دوسروں کو بھی روکیں
یہ طرز عمل منافقین اور کفار کا ہو سکتا ہے،مسلمان کا نہیں
اپنے حال پر رحم کریں
اللہ پاک کے غضب کو آواز نہیں دیں
قرآن حکیم ہماری نجات کا ذریعہ ہے،اسے اپنے نا مناسب جوکس میں ڈال کر اپنی قبر تاریک مت کریں
اپنے ایمان کی تجدید کریں
فضولیات سے پرہیز کریں
مزاح کے نام پر ان لکھے گئے جوکس کو شئیر کرنے سے پہلے سو بار سوچیں
اپنی آخرت کا خیال کریں
اور دوسروں کو بھی یہ بات سمجھائیں
مناسب الفاظ میں اصلاح کریں
ایسا کچھ لکھنے سے آپ ناصرف خود گناہگار ہو گئے بلکہ دوسروں کیلیے بھی گناہ کا سبب بن رہے ہیں
اللہ پاک ان فتنوں سے ہمیں اپنی پناہ میں رکھیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائیں
آمین ثم آمین
یوسف خان
No comments:
Post a Comment