Saturday, July 24, 2021

پہلے کہتے تھے پولیس سے دوستی اور دشمنی دونوں ٹھیک نہیں ‏

پہلے کہتے تھے پولیس سے دوستی اور دشمنی دونوں ٹھیک نہیں اور اب یہ کہنے لگے سیاسی لیڈروں ،حکمرانوں سے دوستی اور دشمنی دونوں ٹھیک نہیں ۔لیکن یہ بات ان دلال صحافیوں، میڈیا گروپ کو کون سمجھائے جو حکومت سے کروڑوں کا اشتہار پانے اور سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے نشے میں اپنی اوقات،اپنا مشن بھول چکے تھے۔وہ یہ بھول گئے تھے کہ جب کبھی وہ سرکاری دلالی سے واپسی کرنا چاہینگے ان کے سیاسی آقا ان پر بھی سیاسی چابُک لگانے سے باز نہیں آئیں گے۔
ابھی تو ٹارگٹ بھاسکر گروپ ہے یا بھارت نیوز چینل وہ دن دور نہیں جب ہر میڈیا گروپ کے لوگ زد میں آئیں گے چاہے وہ آنند بازار پتریکا گروپ ہو،دینک جاگرن گروپ ہو یا انڈیا ٹوڈے گروپ وغیرہ۔
بھارتیہ میڈیا گروپ اور ان کے صحافیوں کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ انہوں نے پچھلے سات برسوں سے اب تک جو سرکاری دلالی کئے ہیں اس درمیان انھوں نے کیا کھویا کیا پایا؟

No comments:

Post a Comment

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

​ کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موجِ دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے